ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں عورت کا دھیان بھٹکا کر رقم اور موبائل رکھی ہوئی بیگ لےکر چور فرار

کاروار میں عورت کا دھیان بھٹکا کر رقم اور موبائل رکھی ہوئی بیگ لےکر چور فرار

Tue, 21 Jun 2022 19:45:00    S.O. News Service

کاروار:21؍ جون   (ایس اؤ نیوز) ایک اجنبی فرد نے  عورت کی توجہ دوسری طرف راغب کرتےہوئے اس کی بیگ اور اس میں رکھے ہوئے 1400روپئے  اورموبائیل پر ہاتھ صاف کرلیا۔ اس تعلق سے   کاروار شہری پولس تھانے میں کیس درج  کیا گیا ہے۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ تعلقہ کے سداشیو گڑھ ، ارجن کوٹے کی مکین میناکشی نائر نامی عورت ضلع اسپتال کے کینٹین  میں  ملازمت کرتی ہے۔ ایک شخص نے  میناکشی سے کہا کہ  اس کی بیگ سے کچھ نیچے گرگیا ہے، جیسے ہی عورت کی توجہ  بیگ سے ہٹ گئی، متعلقہ لُٹیرے نے اس کی بیگ  اُڑا لے گیا جس میں  1400روپئے اور سمسنگ موبائل   موجود تھا۔  کاروار پولس  معاملے کو لے کر چھان بین کررہی ہے۔


Share: